حیدرآباد۔3۔جنوری (اعتماد نیوز)اعتماد ووٹ میں کامیابی کے بعد آج عام آدمی
پارٹی کو وقت ایک اور کامیابی ملی جب عام آدمی پارٹی کے اسپیکر امیدوار ایم
ایس دھیر بحیثیت دہلی اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے۔ چنانچہ آج انہیں
70رکنی دہلی اسمبلی اجلاس میں 37ووٹ سے کامیابی ملی ۔
انہوں نے بی جے پی
کے امید وار جگدیش مکھی کو شکست دے دیا۔ کانگریس اور جنتا دل یونائیٹڈ کے
ارکان اسمبلی نے عام آدمی پارٹی کے امید وار کو ووٹ دیا۔ انکے مخالف جگدیش
مکھی کو صرف 31ووٹ حاصل ہوئے۔اور این ڈی اے کی حلیف جماعت اکالی دل کے ایک
اور رکن اسمبلی کے ووٹ سے جملہ انہیں 32ووٹ حاصل ہوئے۔